اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2024-25 آج منعقد ہوں گے ،جن میں ملک بھرسے چار ہزار 21 وکلا ء ا پنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، صدرکی نشست کے لئے انڈیپنڈنٹ گروپ کی جانب سے میاں محمد روئف عطاء جبکہ پروفیشنل گروپ کی جانب سے منیر احمد کاکڑ مد مقابل ہوں گے، سیکرٹری کی نشست کیلئے ا نڈیپنڈنٹ گروپ کے ملک زاہد اسلم اعوان جبکہ پروفیشنل گروپ کے سلمان منصور مد مقابل ہوں گے، پولنگ کا عمل صبح ساڑھے آٹھ بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔