• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت میں غزہ نسل کشی کے ثبوت جمع کرا دیئے

جوہانسبرگ(اے ایف پی) جنوبی افریقہ نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی طرف سے کی گئی ’نسل کشی‘ کے ’ثبوت‘ بین الاقوامی عدالت انصاف میں جمع کرائے ہیں، یہ بات جنوبی افریقی صدر سیرل رامافوسا کے دفتر نے پیر کو بتائی۔

ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس دستاویز میں شواہد موجود ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ اسرائیل کی حکومت نے کس طرح غزہ میں مقیم فلسطینیوں کی تباہی کو فروغ دے کر نسل کشی کے کنونشن کی خلاف ورزی کی ہے۔

 پیر کو ہیگ میں قائم عالمی عدالت کے ایک اہلکار نے تصدیق کی کہ اسے دستاویز موصول ہو گئی ہے، لیکن اس نے مزید تفصیل بتانے سے انکار کر دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ شواہد یہ ظاہر کریں گے کہ اسرائیل کی نسل کشی کی کارروائیاں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خاص ارادےکے تحت کی گئیں۔

اہم خبریں سے مزید