• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کے ملازمین کا تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی ( پی سی سی سی ) کے ملازمین کا احتجاج دوسرے ہفتے میں داخل ہو گیا ۔ ملازمین پرانا شجاع آباد روڈ پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے ۔ ملازمین نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے ۔ احتجاجی مظاہرین نے وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اور اپنی 28 ماہ سے بند تنخواہوں کی ادائیگی کا فوری مطالبہ کیا ۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملازمین 28 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ذہنی مریض بن چکے ہیں ۔ ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت ہے لیکن سنگدل حکمران اور بیوروکریسی اقتدار اور طاقت کے نشے میں مدہوش ہیں ۔ ایسا ظلم و بربریت ایک بڑے انسانی المیے کو جنم دے رہی ہے ۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی اس سنگین مسئلے پر آواز اٹھائیں ۔ احتجاجی ملازمین نے کہا کہ 656 ملین کی گرانٹ منسٹری آف فنانس نے بلاوجہ ای سی سی میں بھیج کر جان بوجھ کر تنخواہوں کی ادائیگی میں رکاوٹ ڈالی ہے ۔ وفاقی حکومت سب سے بڑے مافیا اپٹما پر ملی بھگت کی وجہ سے ہاتھ نہیں ڈال رہی ہے ۔ احتجاجی مظاہرین نے وزیراعظم شہباز شریف ، چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی ، بلاول بھٹو زرداری اور چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ پی سی سی سی ملازمین کو فوری طور پر 28 ماہ کی تنخواہیں ادا کی جائیں۔
ملتان سے مزید