ماچھیوال (نامہ نگار )نواحی گاؤں 367 ای بی کا رہائشی دکاندار محمد شفیق موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کسی ضروری کام کے سلسلے میں 191 ای بی کے قریب پہنچا تو وہاں گھات لگائے دو ڈاکوؤں نے اسے روک لیا اور اس سے 3 لاکھ 20 ہزار روپے نقدی لوٹ لی اور با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تھانہ گگو منڈی پولیس نے متاثرہ دکاندار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔