ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ ممتاز آباد نے پسند کی شادی کی خواہش کرنے پر لڑکی کو تشدد کا نشانے بنانے پر اسکے والد اور بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس کو شہناز نے درخواست دی کہ وہ پسند کی شادی کرنا چاہتی ہے، اس بارے جب اپنے والد اور چھوٹے بھائی کو بتایا تو انہوں نے تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے لڑکی کے والد اور بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔