ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے میں نامعلوم افراد کاشف کے گھرسے لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ جلیل آباد کے علاقہ سے شہباز کا موبائل فون چھین لیا گیا، تھانہ چہلیک کے علاقہ پل موج دریا فلائی اوور سے نامعلوم شخص نے تاریں چوری کرلیں ،مظفر آباد سے اکرم کا موٹر سائیکل چوری کرلیا گیا جبکہ تھانہ قطب پور کے علاقہ سے نامعلوم افراد نے راشد، صغیر،اور ماجد کے موبائل فون چوری کرلئے ۔