• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو پی نورانی کی جانب سےرکنیت سازی مہم شروع کرنیکا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان نورانی ضلع ملتان کا اجلاس ضلعی صدر قاری محمد طارق ہاشمی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل نورانی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فضل حسیب اکبر نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں فلسطینی مسلمانوں پر ظلم کی شدید مذمت کی گئی اور جے یو پی کی رکنیت سازی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مہنگائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ اجلاس میں متعدد علما و مشائخ نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید