• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال انتظامیہ کی ہاسٹل میںغیرقانونی رہائش پذیر ڈاکٹروںکو بے دخل کرنے کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان انتظامیہ نے بھٹہ ہال میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ڈاکٹروں سے ہاسٹلز کے کمرے واگزار کرانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے ، اس ضمن میں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ہاسٹل وارڈن کو تنبیہہ مراسلہ جاری کیا گیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہوسٹل میں غیر قانونی طور پر غیر الاٹی ڈاکٹروں نے رہائش رکھی ہوئی ہےجوکہ ہوسٹل رولز کے برعکس ہے ، فوری طور پر ایسے تمام ڈاکٹروں کو ہوسٹل سے بے دخل کیا جائے اور اس بارے تفصیلی رپورٹ ایم ایس آفس بھیجوائی جائے،بصورت دیگر ہاسٹل انتظامیہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔
ملتان سے مزید