• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران و عراق کےبذریعہ سڑک سفر پر پابندی لگانا انتظامی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے،مجلس وحدت مسلمین

ملتان (سٹاف رپورٹر ) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا ہے کہ پاکستان بھر سے ہزاروں زائرین ہر سال اربعین کے موقع پر براستہ سڑک ایران و عراق کا سفر کرتے ہیں، اس سفری روایت پر اچانک پابندی لگانا نہ صرف عوامی جذبات سے کھلواڑ ہے بلکہ انتظامی نااہلی کا کھلا ثبوت بھی ہے، زائرین کے اربوں روپے جو ویزہ، ٹرانسپورٹ اور دیگر تیاریوں پر خرچ ہو چکے ہیں ،اس نقصان کا ذمہ دار کون ہو گا؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی شوری ٰکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر علامہ سید سلطان نقوی، علامہ سید طاہر عباس نقوی، انجینئر سخاوت علی سیال، عون رضا انجم اور تمام ونگز کے سربراہان موجود تھے۔
ملتان سے مزید