ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل جنرل سیکرٹری ریلوے ورکرز یونین ملتان ڈویژن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریلوے میں ہونے والےحادثات کی شرح میں اضافہ اور،ٹرینوں کی گھنٹوں تاخیر، معمول بنتی جا رہی ہے،ریل "ڈنگ ٹپاؤ" پالیسی کے تحت چلائی جا رہی ہیں،ریلوے کو 50 فیصد سے زائد سٹاف کی کمی کا سامناہے،سمہ سٹہ۔ بہاولنگر-ہارون آباد سیکشن پر کوئی ٹرین نہیں چل رہی ہے، آئی یو ڈبلیو سے لیکر ڈی ای این تک کے افسران کی بے ضابطگیوں کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔