ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور گولڈ کریسٹ مال ڈی ایچ اے لاہور اور ڈیسوم مال کے اشتراک سے تین روزہ مینگو فیسٹیول کے آخری روز مینگو گروورز کی جانب سے لگائے گئے 30سے زائد سٹالز پر50سے زائد آم کی اقسام کی نمائش کی گئی، اس کے ساتھ آم سے تیار کردہ مختلف مصنوعات بھی شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے، اختتامی تقریب کے موقع پر مینگو گروورز پوزیشن ہولڈر میں شیلڈ تقسیم کی گئیں‘ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرحمان‘ رانا آصف حیات ٹیپو اور سید جعفر گیلانی سمیت ہزاروں شہریوں نے مینگو فیسٹیول کا وزٹ کیا۔