ملتان(سٹاف رپورٹر) حق دو بلوچستان تحریک کے پر امن لانگ مارچ کے شرکاء کو طاقت کے بل بوتے پر روکنا ، شدید گرمی و پیاس سے نڈھال 11کارکنان کی گرفتاری حکومت پنجاب کی فسطائیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ،جماعت اسلامی حلقہ خواتین اس غیر جمہوری اقدام کی شدید مذمت کرتی ہے،حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق اور صدر جنوبی پنجاب شازیہ سیال نےکہا کہ حق دو بلوچستان تحریک ،بلوچستان کے مظلوم عوام کے دل کی آواز ہے۔