• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیمی گینگ کے دو کارندے گرفتار ،7لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ برآمد

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب دیمی گینگ کے دو کارندے گرفتار کرکے سات لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ جس میں دو موٹرسائیکل،ایک لوڈر رکشہ، سلور تا مالیتی تین لاکھ روپے اور تیس ہزار روپے نقدی شامل ہے برآمد کرلیے، مزید چھ مقدمات ٹریس ،اس کے ساتھ ساتھ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم محمد شعیب کو گرفتار کرکے ایک کلو گرام سے زائدہیروئن برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا، پولیس تھانہ ممتاز آباد نے کمرشل گاڑیوں سے بھتہ وصول کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس تھانہ چہیلک نے جعلسازی کے الزام میں خاتون سمیت دوافراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس کوتنویر بانو خان نے درخواست دی کہ ماہین اور راشد نے جعلسازی کرتے ہوئے اسکی زمین ہرجانے کی کوشش کی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔
ملتان سے مزید