• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل منڈی مویشیاں میں بین الاقوامی معیار کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، سی ای او کیٹل مارکیٹ

ملتان (سٹاف رپورٹر) اوورچارجنگ کی شکایات کے ازالہ کیلئے فوری کارروائی کی جارہی ہے،ای ٹکٹنگ کا نظام متعارف کروایا جارہا ہےجس کی کیلئے سافٹ ویئر جلد مکمل کر لیا جائے گا، ماڈل منڈی مویشیاں میں بیوپاریوں اور آڑھتیوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، صوبہ بھر کی منڈیوں سے حاصل ہونے والا 15ارب روپے کا ریونیو بیوپاریوں اور آڑھتیوں کو سہولیات کی فراہمی پر ہی خرچ کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار سی ای او پنجاب کیٹل مارکیٹ پنجاب بلال ہاشم نے ملتان میں لگنے والی منڈی مویشیاں جسونت گڑھ میں بیوپاریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سی او ملتان ڈویژن قیصر کھوکھر اور جی ایم آپریشن عبد الودود، منیجر فنانس حسن بخاری، منیجر ایڈمن عبدالباقی، اسسٹنٹ منیجر آپریشن کاشف سمیت آفیسران موجود تھے، اس موقع پر سی او ملتان قیصر کھوکھر نے منڈی کے مسائل اور نئے پراجیکٹ بارے بریفینگ بھی دی گئی۔ بلال ہاشم نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ماڈل مویشی منڈیوں کی مزید اپ گریڈیشن کا سلسلہ بھی شروع کیا جارہا ہے۔ ملتان کی مویشی منڈی 43 ایکٹر پر محیط ہے,20 ایکٹر مزید لیز پر حاصل کی جارہی ہے۔
ملتان سے مزید