ملتان(سٹاف رپورٹر)موبائل فون کے جعلی بل جمع کرانے پرجامعہ زکریا کے پروفیسر آج اینٹی کرپشن طلب ، ایک شہری شیخ شیراز امجد نے انٹی کرپشن کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ڈاکٹر سہیل ارشد جعلی بلوں میں ملوث ہیں، جس پر انکوائری کرائی گئی جس میں الزام ثابت ہوا مگر اس انکوائری پر عمل درآمد نہ ہوسکا اوران کا نام ڈین کےلئے ارسال کردیا گیا، ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ملتان نے ڈاکٹر سہیل ارشد کو آج صبح 10طلب کرلیا ہے۔