• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندرون شہرپانی کی 30روز سے بندش پرایم پی اے ندیم قریشی کا احتجاج

ملتان (سٹاف رپورٹر) رکن صوبائی اسمبلی محمد ندیم قریشی نے اندرون شہر ملتان میں پینے کے پانی کی گزشتہ 30 روز سے بندش پر احتجاج کیا ہے اور پنجاب اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پانی بند کرنے کا منحوس اعزاز تو دنیا میں صرف یزید کے پاس تھا ،مگر دو لاکھ کی آبادی کے والڈ سٹی کے ساتھ ظلم کیوں کیا جارہا ہے ، متعلقہ اداروں نے اس سنگین مسئلہ پر آنکھیں بند کررکھی ہیں۔
ملتان سے مزید