ملتان( سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام وسیع لیڈیز بار روم و ایگزیکٹو دفاتر کے تعمیراتی کام کےآغاز پر دعائیہ تقریب سے صدر ملک سجاد حیدر میتلا،سابق صدرملک حیدر عثمان،جنرل سیکرٹری سید انیس مہدی، ملک مسرور حیدر،علی رضا علوی،سردار محمد رفیق ڈوگر،وسیم عباس ،ملک الطاف راں اور محمد اشرف قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بار ممبران،ایگزیکٹو اور خصوصا خواتین وکلا کے لئے کیسز کی تیاری کے لئے بیٹھنے اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کے لئے دن رات کوشاں ہیں ۔