ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج نے 5 کسی ( کبیروالہ) کی تین خواتین اساتذہ کی رٹ درخواست نمٹاتے ہوئے کمشنر ملتان کو ذاتی طورپر سماعت کرکے دادرسی کرنے کی ہدایت کی ہے اور جب تک کمشنر کوئی فیصلہ نہیں کرتے پیٹیشنرز فرح ناز،فاطمہ محمود اور نادیہ اقبال وغیرہ کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے ۔پیٹیشنرزکے وکیل راؤ محمد اقبال نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ محکمہ تعلیم کے حکام خواتین اساتذہ کو برطرف کرنے کے درپہ ہیں ۔