• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس چوروں کیخلاف کارروائی جاری،5میٹر منقطع

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان میں گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف ٹاسک فورس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ گیس کے غیر قانونی استعمال کو روکنے، گیس پریشر میں بہتری لانے، اور صارفین کی شکایات کا فوری حل یقینی بنانے کے لیے ٹاسک فورس نے گزشتہ روز دو میٹر سروس لائن سے دور ہونے پر ، ایک میٹر تجارتی استعمال پر منقطع کر دیا گیا۔ایک میٹر کمپریسر کے استعمال میں پایا گیا جس پر اس کو ڈس کنیکٹ کیا گیا۔ایک میٹر سائٹ پر موجود نہیں تھا، منقطع کر دیا گیا۔
ملتان سے مزید