• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو نے محکمانہ پروموشن ٹریننگ امتحان کے نتائج جاری کردئیے

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوریجنل ٹریننگ سنٹر نے لائن مین گریڈIسے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈIIکے عہدے پر ترقی کے محکمانہ پروموشن ٹریننگ امتحان کے نتائج جاری کردئیے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتحانات میپکو محمد نعمان ملک کے مطابق ٹی500امتحان میں ارشداحمد اورمحمدارشد (بہاولپور) نے مشترکہ طور پرپہلی، محمد اقبال (ساہیوال) نے دوسری اور محمد سعید (بہاولنگر) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دیگر کامیاب ہونے والوں میں محمد بلال، عارف محمود، شفقت رسول، ظفر اقبال، ندیم اختر، شبیراحمد، سعیداحمد، ذوالفقار علی، محمد سرور، محمد عرفان، طارق جاوید، محمد ارشادالحق، کلیم اختر اور اعجاز احمد شامل ہیں۔
ملتان سے مزید