• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن یونیورسٹی میں پولی سسٹک اووری سنڈروم سے آگاہی بارے سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر)ویمن یونیورسٹی میں پولی سسٹک اووری سنڈروم سے آگاہی بارے سیمینارکا انعقاد، وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی خصوصی شرکت، شعبہ معاشیات ویمن یونیورسٹی اور چیسی ہیلتھ کرے کے تعاون سے منعقدہ سیمینار کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ نسوانی امراض پر بات کرنا ہماری سوسائٹی میں ایک غیر پسندیدہ عمل دیکھا جاتا تھا جسکی وجہ سے مرض کی شدت میں اضافہ ہوجاتااورعلاج میں مشکلات پیش آتیں اب حالات بدل رہے ہیں اب خواتین ہر محاذ پر خود لڑرہی ہیں یہ سیمینار بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ، اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر میمونہ خان سیمینار کی فوکل پرسن چیئرپرسن شعبہ اقتصادیات ڈاکٹر حنا علی اور طالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھیں۔
ملتان سے مزید