• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران جھگڑا،صارف گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران جھگڑا،صارف گرفتار۔ تھانہ صدر کبیروالہ میں مقدمہ درج کروادیاگیا۔ ایس ڈی او میپکو کبیروالہ سب ڈویژن راشدسرور کے مطابق کھوہ شیریں والا موضع کوڑے والا میں  عامر خان   کا میٹر چیک کی تو صارف مین پی وی سی سے ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کررہاتھا۔ موقع پر صارف اور اس کے بھائی  لڑائی جھگڑا کرنے لگے۔  پولیس نے دونوںکو گرفتارکرلیا۔ بجلی چور کو ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
ملتان سے مزید