ملتان( سٹاف رپورٹر) ممبرکینٹ بورڈ و ضلعی امن کمیٹی کے ممبر محمد یعقوب شیرا، ممبر کینٹونمنٹ بورڈ و شیخ عبدالوحید المعروف پپا نے کہا ہے کہ کینٹ میں صحت وصفائی کے حوالہ سے ہنگامی اقدامات کے حوصلہ افزاءنتائج حاصل ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب میں کیا، انہوں نے مزیدکہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر ڈینگی اور ملیریا سے بچاو کیلئے حفاظتی سپرے اور صفائی کے حوالہ سے سخت حکمت عملی کے باعث کینٹ کے شہری خوشگوار تبدیلی محسوس کررہے ہیں ۔