لاہور(خبرنگا یو جی آئی سکول سسٹم کے زیر اہتمام پہلی سالانہ بین المذاہب امن کانفرنس ہوئی ۔ امریکہ سے آئے سفیر امن مائیکل ریمزڈین مہمان خصوصی تھے ، چئیر مین یو جی آئی پاسٹر رفیق ڈائنیل کھوکھر ،چئیرمن کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم ،پیر سید عثمان نوری ، آصف مسیح ، مفتی عاشق حسین ،ڈاکٹر بدر منیر ، آغا عمیس اشرف ، قارہ احمد شکیل صدیقی ،علامہ محمد حسین گولڑوی ، علامہ قاری خالد محمود ،علامہ اصغر عارف چشتی ، کامران پرویز ، بنجمین رفیق ڈائنیل ، ڈاکٹر عبد الغفار ،آغاصغیر عباس ،حاجی محمد رشید ،رشید احمد بھٹی کی شرکت ۔ مائیکل ریمزڈین نے کہاکہ میں پاکستان کو اپنا گھر سمجھتا ہوں ۔ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگوں کو اکٹھے ۔ اب پاکستان مذہبی رواداری پروان چڑھ رہی ہے ۔ امن پوری دنیا کی ضرورت ہے اور ہم نے ملکر معاشرے کو پر امن بنانا ہے مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہاکہ ہمیں امن کے لیے جدوجہد کو تیز کرنا ہو گا۔