ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو انتظامیہ نے سلیکشن بورڈ کی منظوری سے 99میٹرریڈرز کو ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کے تحت اپ گریڈ کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ مین پاور (ٹی اینڈ ایم پی) میپکو عبدالجبار خان کی جانب سے جاری ہونے والے آفس آرڈرز کے مطابق میپکو ریجن کے آپریشن ونگ کے میٹرریڈرز کو ٹائم سکیل اپ گریڈ یشن کے تحت گریڈ 9سے گریڈ11میں اپ گریڈ کیاگیاہے اور انہیں اپنی ملازمت کی اپ گریڈیشن کی مدت پوری کرنے کی تاریخ سے گریڈ11دیاگیاہے۔