• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، پرانی بسوں اور غیرقانونی رکشوں کیخلاف کارروائی، 71 چالان، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرائیں گے، سیکرٹری آر ٹی اے

کوئٹہ (خ ن)ہائی کورٹ بلوچستان کے احکامات سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان حیات کاکڑ اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی ہدایت اور سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن منظور احمد کی نگرانی میں شہر میں خستہ حال بسوں،موٹرسائیکل ٹرالیوں ،غیرقانونی رکشوں اور ٹرکوں کے دن کے اوقات میں داخلے پر کارروائی کی گئی اس موقع پر اسپنی روڈ پر کارروائی میں 3 خستہ حال اور کینسل شدہ لوکل بسیں،6 غیر قانونی اور بغیر پرمٹ والی رکشے،2موٹر سائیکل ٹرالی اور دن کے اوقات میں شہر میں داخلہ ہونے پر 3ٹرک بند کردئیے گئے کارروائی میں سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ کا عملہ،ٹریفک اور لیویز فورس نے حصہ لیا اس موقع پر فٹنس سرٹیفکیٹ اور ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر 71 گاڑیوں کا چالان کیا گیا۔ سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ کا کہنا ہے کہ شہر میں غیر قانونی رکشوں اور موٹر سائیکل ٹرالیوں کی وجہ سے ٹریفک کے سنگین مسائل درپیش ہیں دوسری جانب ڈرائیوروں کی جانب سے ٹریفک قوانین کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گااور خلاف ورزی کرنے والے کو ہر قیمت پر سزا اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ ناقص‘ کینسل شدہ اور خستہ حال لوکل بسوں کو سڑکوں پر آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈرائیور اپنے ہمراہ لائسنس، پرمٹ اور کاغذات ضروری رکھیں تاکہ بوقت ضرورت پیش کیا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ دن کے اوقات میں شہر میں بڑی گاڈیوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہے کیونکہ بڑی گاڈیوں کی وجہ سے ٹریفک جام اور حادثات کا اندیشہ رکھتا ہے لہذا ٹریفک پولیس دن کے اوقات میں بڑی گاڑیوں کے داخلے پر کارروائی کرے۔انہوں نے کہاکہ غیر قانونی رکشوں موٹرسائیکل ٹرالیوں اور خستہ حال بسوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔
کوئٹہ سے مزید