• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیوروکریسی کیلئے اہم خبر؛ سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس طلب

اسلام آباد( رانا غلام قادر) وفاقی بیوروکریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 20 اور 21 میں ترقی دینے کیلئے سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا ۔سنٹرل سلیکشن بورڈ کا 3 روزہ اجلاس 25، 26اور 27نومبر کو منعقد ہو گا جس کی صدارت چیئر مین وفاقی پبلک سروس کمیشن لیفٹنٹ جنرل (ر) اختر نواز ستی کریں گے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سنٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس طلبی کا با ضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کے سیکر ٹریز‘ تمام چیف سیکرٹریز ‘ آڈیٹر جنرل آف پاکستان‘ چیئر مین ایف بی آر ‘ ڈی جی آئی بی‘ ڈی جی آئی ایس آئی او ر تمام آئی جی پولیس کو مراسلہ بھیج دیاگیا ۔سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس گزشتہ 14 ماہ سے زیرِ التواء چلا آرہاتھا۔
اہم خبریں سے مزید