اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مالیاتی پالیسی کمیٹی کا اجلاس 4 نومبر کو طلب کیا جارہا ہے جس کی صدارت گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد کریں گے۔ شرح سود16 فیصد تک کئے جانے کا امکان ہے اجلاس میں سٹیٹ بینک اور بینکنگ سیکٹر کے اعلیٰ عہدیدارملکی معیشت کا جائزہ لیکر قومی معاشی اشاریوں سے قوم کو آگاہ کریں گے۔ سٹیٹ بینک کی مالیاتی پالیسی کمیٹی کے 4 نومبر کو بلائے جانے والے اہم اجلاس کے بارے میں سابق گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان جو وفاقی سیکرٹری فنانس، اقتصادی امور اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین بھی فائز رہے نے اپنا نام شائع نہ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے جنگ گروپ کو قومی معیشت کے بارے میں اپنا تخمینہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے اندازے کے مطابق سٹیٹ بینک کی مالیاتی پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے شرکاء پاکستان میں پالیسی ریٹ ( Interest rate)میں ایک سے ڈیڑھ فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کرئے گا۔