• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس نے گوگل پر دنیا کی تمام دولت سے زیادہ 2 ڈیسلین ڈالرز کا جرمانہ عائد کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) روس کی ایک عدالت نے گوگل پر پوری دنیا کی دولت سے بھی زیادہ مالیت کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

روسی عدالت کی جانب سے گوگل پر 2ڈیسلین ڈالرز جرمانہ عائد کیا گیا ہے جو کہ عالمی جی ڈی پی سے کہیں زیادہ ہے۔عالمی بینک کے تخمینے کے مطابق عالمی جی ڈی جی پی 100 کھرب ڈالرز کے قریب ہے۔

اتنی زیادہ رقم کا جرمانہ 4 سال سے جاری عدالتی مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عائد کیا گیا جو گوگل کیخلاف روس کے 17ٹی وی چینلز نے ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا تھا۔

2020 میں گوگل کے زیر ملکیت ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے امریکی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد روسی چینل Tsargrad کو بین کر دیا تھا، جس کے بعد عدالتی جنگ کا آغاز ہوا۔اس موقع پر عدالت نے چینل کو بین کرنے پر گوگل پر ایک لاکھ روسی روبل کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

اس کے بعد 2022 میں گوگل نے دیگر روسی میڈیا اداروں پر اس وقت پابندی عائد کی جب روس نے یوکرین پر حملہ کیا، جس پر عدالت نے مزید جرمانے عائد کیے۔

اہم خبریں سے مزید