اسلام آباد(رپورٹ حنیف خالد) 30 اکتوبر تک 49لاکھ 93ہزار گوشوارے جمع،126 ارب انکم ٹیکس وصولی ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال کو 30اکتوبر 2024تک کے انکم ٹیکس گوشواروں کا ڈیٹا پیش کر دیا گیا جس کے مطابق ٹیکس سال 2024میں پاکستان بھر میں 49لاکھ 93ہزار 970ٹیکس گوشوارے جمع ہو گئے ہیں۔30اکتوبر 2024تک جمع کرائے گئے ٹیکس گوشواروں کے ساتھ 126ارب 52کروڑ 30لاکھ روپے کا ٹیکس جمع کرلیا گیا جبکہ ٹیکس سال 2023میں 30اکتوبر 2023تک 27لاکھ 15ہزار 185ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے تھے جس کے ساتھ 67ارب 73کروڑ 40لاکھ روپے کا ٹیکس جمع کرایا گیا تھا۔ ٹیکس سال 2024میں 19لاکھ 21ہزار 490گوشواروں میں اپنی سالانہ آمدنی زیرو(نل فائلر)بتائی گئی جبکہ ٹیکس سال 2023-24میں گزشتہ سال 30اکتوبر تک 27لاکھ 15ہزار 285ٹیکس گوشوارے جمع کرلئے گئے۔ ان میں 9لاکھ 54ہزار 482نل فائلر تھے۔