• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوروکریسی تقرر و تبادلے سیما بخاری ایڈیشنل سیکریٹری پارلیمانی امور تعینات

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیے ۔چیف کلکٹر آف کسٹمز (نارتھ) اسلام آباد اور پا کستان کسٹم سروس کی گریڈ اکیس کی افسرسیماء رضا بخاری کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ پارلیمانی امور تعینات کیا گیا ۔ان کی تعیناتی ڈیپوٹیشن پر تین سال کیلئے کی گئی ۔ ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ تجارت حامد علی کے ڈیپوٹیشن میں 6 ماہ کی توسیع 2 اگست 2024 سے 2 فروری 2025 تک شمار ہوگی۔وہ پاکستان کسٹم سروس کے گریڈ بیس کے افسر ہیں۔
اہم خبریں سے مزید