اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد) ماہ رواں میں یورپی برنٹ کروڈ آئل کی عالمی قیمت8 ڈالر بڑھی مگر اکتوبر کے آخری ہفتے میں 10 ڈالر فی بیرل کم ہوگئی۔ یورپی برنٹ کروڈ 7 اکتوبر کو 81 ڈالر فی بیرل تک چلا گیا لیکن گزشتہ روز 71.12 ڈالر فی بیرل تک نیچے آگیا۔ رشین کروڈ آئل بھی 30 اکتوبر کو 71 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوا، پاکستان میں استعمال ہونے والے اوپیک باسکٹ کروڈ اکتوبر کے وسط تک 78 ڈالر فی بیرل تک فروخت ہوتا رہا لیکن ہفتہ رواں میں 7 ڈالر کم ہوکر 71.5ڈالر فی بیرل تک نیچے آگیا۔