• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ برس اجناس کی قیمتیں پانچ سال کی کم ترین سطح پر گر جائیں گی، عالمی بینک

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی بینک نے پیشگوئی کی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کے باوجود تیل کی پیدوار میں اضافے کے باعث 2025میں عالمی اجناس کی قیمتیں 5سال کی کم ترین سطح تک گرجائیں گی‘2025میں توانائی کی قیمتیں 6 فیصد جبکہ2026میں مزید2فیصد گر جائینگی‘ توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں کمی سے مرکزی بینکوں کو مہنگائی پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔عالمی بینک نے اپنے تازہ ترین کموڈٹی مارکیٹس آؤٹ لُک (سی ایم او) میں کہا کہ اس کمی کے باوجود اجناس کی مجموعی قیمتیں کورونا وبا سے پہلے کے 5سالوں کے مقابلے میں 30فیصد زائد رہیں گی، اگرچہ انفرادی اجناس کی قیمتوں کے تخمینے ملے جلے ہیں تاہم سپلائی میں بہتری کے باعث مجموعی طور پر قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔عالمی بینک نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ آئندہ برس تیل کی عالمی یومیہ سپلائی 12لاکھ بیرل کی اوسط طلب سے بڑھ جائے گی۔عالمی بینک نے مزید کہا ہے کہ تیل کی ضرورت سے زائد فراہمی جزوی طور پر چین میں رونما ہونے والی بڑی تبدیلی کی عکاس ہے، جہاں برقی گاڑیوں اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) پر چلنے والے ٹرکوں کی فروخت میں اضافے کے باعث 2023 سے صنعتی پیداوار میں کمی آئی ہے۔سی ایم او کے مطابق 2024 سے 2026 کے دوران عالمی اجناس کی قیمتیں تقریباً 10 فیصد تک گرجائیں گی جبکہ رواں سال اشیائے خور و نوش کی عالمی قیمتیں 9 فیصد اور 2025 میں مزید 4 فیصد گر جائیں گی۔
اہم خبریں سے مزید