• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ جیو کا اشتراک، ورلڈ کلچر فیسٹیول میں آذربائیجان کے فن پاروں کا شو

کراچی(ذیشان صدیقی، اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جنگ اورجیو کے اشتراک سے جاری ورلڈ کلچر فیسٹیول میں احمد پرویز آرٹ گیلری میں آذربائیجان کے آرٹسٹوں کے فن پاروں کےگروپ شو کا انعقاد کیاگیا ہے۔ اس موقع پر آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ ۔ سکریٹری پرویز اعجاز فاروقی صوبائی وزیر ثقافت بھی موجود تھے۔ جس کو سیکنڈ لایف دی آرٹ آف ریوائیول کا ٹائیٹل دیا گیا ہے ۔ پروجیکٹ کا ایک منفرد پہلو ہے جو پرانے خراب اور غیر استعمال شدہ قالینوں کو پینٹنگ کےذریعہ آرٹ کےٹکڑوںمیں تبدیل کرنے پر مرکوز ہے۔ آرٹسٹ جزوی طورپر اِ ن قالینوں پر پینٹ کرتےہیں۔ اوراِن کے نمونوں کےاصل عناصر کو محفوظ رکھتے ہیں اس طرح ان میںزندگی کا احساس بھی غالب رہتا ہے۔1۔ یہ پروجیکٹ بیک وقت آذر بائیجان کے ثقافتی ورثے کو فروغ دیتا ہے۔ اور وسائل کے استعمال کے لیےماحول دوست نقطۂ نظر کی حمایت کرتا ہے۔ اس پروجیکٹ کے مقاصد میںثقافتی ورثہ کو زندہ کرنا ، آذر بائیجان قالینوں کو عصری آرٹ میںضم کرکے اِن کی اہمیت کو نمایاں کرتا ہے 2۔ آذر بائیجان فن کاروں کو فروغ دیتا ہےفن کاروں کے لیے غیر روایتی مواد کےاستعمال کےلیے ایک پلیٹ فارم بناتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید