کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) ورلڈ بنک کے تعاون سے کراچی میں جاری کمپیٹیٹو اینڈ لیو ایبل سٹی آف کراچی (کلک) پروجیکٹ کی مجموعی لاگت 23کروڑ ڈالر ہے فروری 2019میں شروع ہونے والا یہ منصوبہ جون 2026مکمل کر لیا جائے گا حال ہی میں تعینات ہونے والےڈپٹی پروگرام ڈائریکٹرتبریز صادق مری نے بتا یاکہ بنیادی طور پر یہ پروگرام لوکل گورنمنٹ سندھ کی جانب سےکراچی کی لوکل کونسلوں کو مضبوط کرنے کے لئے بنایاگیاہےجس میں ٹاون ملازمین کی اسکلز کو بڑھانا ہے اور اب تک اس پر کافی کام ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ اگر لوکل کونسلیں شرائط پوری کریں گی تو فنڈ کی حقدار ہوں گی تمام ٹاونزکو ملنے والے او زیڈ ٹی شیئر کےتناسب سے یہ فنڈ فراہم کیا جاتا ہے اور اب تک ٹوٹل فنڈ کا یہ پچاس فی صداستعمال ہوا ہے۔ تبریز صادق مری نے مزید کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کی وصولی اب ٹاونز کے ذمے ہے اس پروگرام کا ایک اہم جزو ٹاونز کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ اس ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ وصولی کو یقینی بنا سکیں اور علاقے کے مسائل کو حل کرنے میں خود کفیل ہوں انہوں نے کہا کہ کراچی کا ہاوس ہولڈ ڈیٹا1991 کا ہے اسے بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔