راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن، راولپنڈی نے امتحان میٹرک سیکنڈ اینول 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔کامیابی کا تناسب 29.03فی صد رہا۔تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے اعلامیہ کے مطابق امتحان میں 16475اُمیدواروں نے داخلہ بھجوایا۔16386اُمیدواران شاملِ امتحان ، 4754 کامیاب ،11584اُمیدوار فیل ہوئے۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ، محمد عدنان خان نے کہا کہ کہ طلباء و طالبات کی سہولت کے پیش نظر سہولت سینٹر میں جدت لاتے ہوئے چند روز میں ویر ی فیکیشن / مائیگریشن سر ٹیفکیٹ آن لائن کر دیئے جائیں گے۔