• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکسوں میں اضافے کے بعد کم آمدنی والوں کی تنخواہوں میں اضافے کی امید

لندن (پی اے) بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافے کے بعد کم آمدنی والوں کی تنخواہوں میں اضافے کی امید کی جارہی ہے۔ چانسلر ریچل ریوز نے اعتراف کیا ہے کہ بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافے سے کم تنخواہ والے ورکرز متاثر ہوسکتے ہیں۔ چانسلر نے اعتراف کیا کہ آجروں کیلئے نیشنل انشورنس کیلئے کنٹری بیوشن میں اضافے سے متعلق ان کے فیصلے سے نجی شعبے کے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ متاثر ہوگا۔ ریچل ریوز نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے پہلے بجٹ میں نافذ کردہ 40 بلین پونڈ کے ٹیکس اضافے کو دوبارہ نہیں دہرانا چاہتی ہیں۔ ریوز کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے خیال کیا جاتا ہے کہ مجموعی ٹیکس کا بوجھ 2027-28 میں مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کے ریکارڈ 38.3 فیصد تک پہنچ جائے گا، جو 1948 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ لیبر پارٹی کی جانب سے ʼمحنت کشو ںʼ کو تحفظ فراہم کرنے کے وعدوں کے باوجود آجروں کی جانب سے ادا کی جانے والی قومی انشورنس شراکت میں 25.7 ارب پونڈ کے اضافے سے اجرتوں میں کمی اور ملازمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ اس اقدام کے نتائج کے بارے میں سوال پر چانسلر نے بی بی سی بریک فاسٹ کو بتایا ʼمیں نے کہا تھا کہ اس کے نتائج مرتب ہوں گے۔ "اس کا مطلب یہ ہوگا کہ کاروباری اداروں کو منافع کے ذریعے اس میں سے کچھ خود برداشت کرنا پڑے گا اور اس کا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ اجرت میں اضافہ ان کے مقابلے میں تھوڑا سا کم ہوسکتا ہے۔ دفتر برائے بجٹ ذمہ داری (او بی آر) نے پیش گوئی کی ہے کہ 2026-27 تک این آئی سی میں اضافے کی کل مالیت کا تقریباً 76 فیصد کم حقیقی اجرت کے ذریعے منتقل کیا جائے گا۔ واچ ڈاگ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے نتیجے میں اوسطاً 50 ہزار ملازمتیں ختم ہو سکتی ہیں۔ بعد ازاں ریوز نے بی بی سی ریڈیو فور کے پروگرام ٹوڈے کو بتایا کہ ٹیکس میں اضافہ آسان فیصلہ نہیں تھا۔ ہمارے پاس پبلک فنانس میں 22 بلین پونڈ کا بلیک ہول تھا، جسے پر کرنے کیلئے مشکل فیصلے ضروری تھے۔ شیڈو چانسلر جیریمی ہنٹ نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ریچل ریوز نے ایسا کہہ کر بہت سے لوگوں کو ناراض کردیا ہے کیونکہ ان کے خیال میں وزیر خزانہ لیبر پارٹی کے پیش کردہ منشور پر قائم نہیں رہی ہیں۔ جیریمی ہنٹ نے بی بی سی بریک فاسٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ʼبہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ یہ ایک نیا لیبر پراسپیکٹس ہے، نہ کہ روایتی ٹیکس اور اخراجات پراسپیکٹس اور ان کا واسطہ ایک ایسے چانسلر سے پڑا ہے، جس نے ہمیں تاریخ کا سب سے بڑا ٹیکس اکٹھا کرنے والا بجٹ دیا ہے۔ انہوں نے بعد میں اسکائی نیوز کو بتایا "لیبر یہ کہنے کی جتنی بھی کوشش کرے کہ ان کے ٹیکس میں اضافے سے عام خاندانوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

یورپ سے سے مزید