• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا آسٹرزینک ویکسین کے متاثرین کیلئے فنڈ قائم کرنے پر غور

مانچسٹر(نمائندہ جنگ) آسٹرزینک ویکسین کے متاثرین کیلئے حکومت کی جانب سے فنڈ قائم کی تجویز پر غور شروع کر دیا گیا۔ حالیہ ریسرچ سے ثابت ہوا ہے کہ آسٹرازینک ویکسین سے ہزاروں لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق انفیکڈڈ بلڈ اسکینڈل منصوبے کے بعد ہیلتھ سیکرٹری کوویڈ جاب سے متاثرین کیلئے فنڈ قائم کرنے پر غور کر رہےہیں ۔ متاثرین کی تعداد کئی گنا ہونے کے باعث حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اب تک 15804 آسٹرزینک متاثرین سامنے آ چکے ہیں،فالج، ہارٹ اٹیک، خون کے خطرناک لوتھڑے، ریڑھ کی ہڈی کی سوزش، ویکسین لگنےکی جگہ پر سوجن اور چہرے کے فالج جیسے امراض کے متاثرین کیلئے برطانوی حکومت کی جانب سے اظہار ہمدردی سمیت ان کے نقصان کے ازالے کیلئے ہر ممکن کوششوں کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔
یورپ سے سے مزید