نیویارک(نیوز ڈیسک) امریکہ کے علاقے مین ہٹن میں مسلم ٹیکسی ڈرائیور پر نفرت انگیز حملے کے الزام میں خاتون پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 45سالہ مسلم ڈرائیور پر 31جولائی کو 23سالہ خاتون مسافر جینیفر گیلبوٹ نے اُس وقت پیپر اسپرے کیا تھا جب ڈرائیور نے سفر کی دعا پڑھنا شروع کی جس پر 23سالہ لڑکی پر مقدمہ کردیا گیا تھا۔ سماعت کے دوران ڈسٹرکٹ اٹارنی نے کہا کہ خاتون مسافر نے بے حسی کا مظاہرہ کیا۔ ایک محنتی شخص جو اپنا کام کر رہا تھا اسے نفرت کا نشانہ بنایا۔ڈسٹرکٹ اٹارنی نے مزید کہا کہ متاثرہ شخص نیویارک کا ایک محنتی باشندہ ہے۔ جسے صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے نفرت کا سامنا کرنا پڑا۔عدالت نے بھی نوٹ کیا کہ مسافر لڑکی نے ڈرائیور کی مذہبی آزادی کو سلب کیا۔ مقدمے کی سماعت کے بعد عدالت نے 23 سالہ جینیفر گیلبوٹ پر فرد جرم عائد کردی گئی۔