غزہ(نیوز ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، ایک سال کے دوران صہیونی فوج نے غزہ میں 12ہزار کے قریب طلبہ کو شہید کردیا۔غزہ میں وزارت تعلیم کے مطابق7اکتوبر 2023سے اب تک 11ہزار 852طلباء شہید اور 18,959زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 7لاکھ 18ہزار طلبہ تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہو چکے، رپورٹ کے مطابق اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں جانے سے محروم زیادہ تر طلباء کو نفسیاتی اور پیچیدہ صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔ وفا نیوز ایجنسی کے مطابق مغربی کنارے میں بھی 114 طلباء شہید اور 594زخمی ہوئے ہیں رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی اور مغربی کنارے میں کم از کم 560اساتذہ اور انتظامی عملے کے افراد شہید اور 3,729 زخمی ہوچکے ہیں، جبکہ اسرائیلی فوج نے تعلیم کے شعبے سے وابستہ 148سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے۔غزہ کی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ غزہ میں 362سرکاری اسکول، یونیورسٹیاں اور اقوام متحدہ کے زیر انتظام چلنے والے 65 تعلیمی ادارے بمباری سے تباہی کا شکار ہو چکے ہیں۔