• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی بدترین تذلیل

غزہ(نیوز ڈیسک)اسرائیل کی طرف سے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں انسانیت کی بدترین تذلیل سامنے آئی ہے، اسرائیلی فوج نے سیکڑوں فلسطینیوں کو گرفتار کرکے نیم برہنہ کر دیا۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق متعدد فلسطینیوں کے تمام کپڑے اتروا دیئے۔گرفتار افراد میں زیادہ تر مرد تھے جب کہ ایک بچہ بھی ان کے ساتھ دیکھا گیا، انہیں نیم برہنہ حالت میں کیمپ کے ملبے پر کئی گھنٹے تک سردی میں بٹھائے رکھا جب کہ صہیونی فوج کے سپاہی نیم برہنہ بے بس افراد کی تصاویر بناتے رہے۔امریکی میڈیا کے مطابق فلسطینی جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے سے بچنے کے لیے محفوظ مقام پر جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
یورپ سے سے مزید