• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کے گھر ڈکیتی

لندن (زاہد انور مرزا) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتانبین اسٹوکس نے کہا ہے کہ نقاب پوش چوروں نے ان کے گھر پر اس وقت دھاوا بولا جب ان کی بیوی اور بچے گھر میں موجود تھے۔ انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان نے بتایا کہ ان کا OBE میڈل اور کئی منفرد زیورات سمیت دیگر اشیاء ان کے گھر سے چوری کر لی گئیں۔ انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ نقاب پوش چوروں نے ان کے گھر میں اس وقت ڈکیتی جب وہ اکتوبر کے شروع میں پاکستان میں کرکٹ کھیل رہے تھے۔ اسٹوکس نے آن لائن ایک پوسٹ میں کہا ہےکہ زیورات، قیمتی سامان اور ’’ذاتی اشیاء‘‘ اس وقت چوری کر لی گئی جب17اکتوبر کو جب ان کی اہلیہ اور دو بچے کیسل ایڈن، کاؤنٹی ڈرہم میں اپنے گھر پر تھے۔ انگلینڈ کے کرکٹ اسٹار نے کہا کہ ان میں سے بہت سی چیزیں میرے اور میرے خاندان کے لیے انتہائی ضروری اور اہمیت کی حامل تھی جو ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے، میرے خاندان میں سے کسی کو جسمانی نقصان نہیں پہنچا۔ لیکن اس واقعہ نے ان کی جذباتی اور ذہنی حالت پر اثر ڈالا ہے۔ ہم صرف یہ سوچتے رہتے ہیں کہ یہ صورتحال کتنی بدتر ہو سکتی تھی۔ انہوں نے پوسٹ کا اختتام پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا کہ انہوں نے میرے خاندان کو ’’شاندار‘‘ مدد فراہم کی اور مجرموں کو پکڑنے کے لیے ’’انتھک محنت‘‘ جاری رکھی۔
یورپ سے سے مزید