اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) وفاقی وزیر پیٹرولیم کی کوفپیک کے نائب صدر سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال، کویت کے ساتھ دیرینہ تعلقات اور توانائی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنایا جائے گا: وفاقی وزیر۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کویت فارن پیٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی (کوفپیک) کے وائس پریذیڈنٹ آپریشنز طارق ابراہیم سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے پیٹرولیم کے شعبے میں تعاون کو وسعت دینے کے موقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔