اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے افسروں کی ٹریننگ کیلئے فیڈرل الیکشن اکیڈمی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اکیڈمی سیکٹر ایچ الیون فور اسلام آ باد میں تعمیر کی جا ئے گی۔ سی ڈی اے نے اس پراجیکٹ کیلئے ٹیکنکل بڈز اوپن کردی ہیں۔