• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کلب کی شفافیت سے انکار پر پاکستان انفارمیشن کمیشن کا سخت ایکشن

لاہور (آصف محمود بٹ)اسلام آباد کلب کی شفافیت سے انکار پر پاکستان انفارمیشن کمیشن کا سخت ایکشن۔ ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر سیکریٹری اسلام آباد کلب کو شوکاز نوٹس، آر ٹی آئی قانون کے تحت کارروائی اور جرمانے کی وارننگ۔ایک روپے فی ایکڑ لیز، سرکاری نگرانی اور 1978ء کے آرڈیننس کی بنیاد پر اسلام آباد کلب پبلک باڈی قرار، شہری کو مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کا حکم ۔پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی) نے سرکاری ریکارڈ کی فراہمی سے مسلسل انکار پر اسلام آباد کلب کے خلاف کارروائی مزید تیز کرتے ہوئے سیکریٹری اسلام آباد کلب کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ معلومات تک رسائی کے حق کے قانون 2017ء کے تحت عوامی معلومات روکنے اور کمیشن کے احکامات پر عمل درآمد میں تاخیر کے باعث ان کے خلاف قانونی کارروائی اور جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔“ جنگ “ کو دستیاب کمیشن کے حکم نامے کے مطابق کمیشن نے قرار دیا کہ 3 جون کو جاری کیے گئے اپنے فیصلے میں اسلام آباد کلب کو ہدایت کی گئی تھی کہ درخواست گزار کو مطلوبہ ریکارڈ 10 روز کے اندر فراہم کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید