• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں ایک کلومیٹر سڑک کی لاگت 7 کروڑ روپے ہے: قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

اسلام آباد (مہتاب حیدر) خیبر پختونخوا میں ایک کلومیٹر سڑک کی لاگت 7کروڑ روپے ہے: قائمہ کمیٹی کو بریفنگ، خیبر پختونخوا میں 69ارب روپے سے 770کلومیٹر سڑکیں تعمیر، اضافی 43 ارب روپے کی رقم پر قائمہ کمیٹی کا سوال۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے عہدیدار نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امورِ اقتصادیات کو آگاہ کیا ہے کہ صوبے میں ایک کلومیٹر سڑک کی تعمیراتی لاگت 7 کروڑ روپے ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ صوبے نے 69 ارب روپے کی مجموعی لاگت سے 770 کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر کی ہیں۔ مالیاتی تفصیلات پر سوال اٹھاتے ہوئے، قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے دریافت کیا کہ سڑکوں کے منصوبے کی لاگت 69 ارب روپے بتائے جانے کے باوجود مزید 43 ارب روپے کیوں شامل کیے گئے ہیں؟
اہم خبریں سے مزید