• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ازبکستان کے نائب وزیراعظم جمشید خوجایوف کا دورہ پاکستان موخر

اسلام آباد ( فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اذبکستان کے نائب وزیراعظم جمشید خوجایوف جو اپنے اعلی سطحی تجارتی وفد کے ہمراہ شیڈول کے مطابق دو روزہ سرکاری دورے پر آج 21 جولائی کو اسلام اباد پہنچنے والے تھے لیکن عین موقع پر ان کا دورہ پاکستان موخر ہوگیا ہے۔ اسلام آباد میں سفارتی ذرائع نے دورے کے ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ازبک حکومت نے انہیں اس بارے میں با ضابطہ طور پر اگاہ کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید