اسلام آباد (فاروق اقدس) بنگلہ دیش کی نئی حکومت نے نئے پاسپورٹ کے اجراء کا فیصلہ کرلیا ہے جن پر اسرائیل کے علاوہ(اسرائیل کیلئے پابندی) کی شق بحال کردی جائے گی،2021ء میں حسینہ واجد حکومت نے نئے پاسپورٹ کے اجراء کے موقع پر یہ شق حذف کردی تھی۔ بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان نے فیصلے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔