اسلام آباد (اے پی پی) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدلیہ میں جاری اصلاحات کا مقصد شہری مرکز، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ، شفاف اور موثر نظام انصاف کی تشکیل ہے جبکہ خواتین اور دیگر کمزور طبقات کو انصاف تک آسان رسائی فراہم کرنا عدالتی اصلاحات کی بنیادی ترجیح ہے۔یہ بات انہوں نے سپریم کورٹ میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین(یو این ویمن) کے چیف آف اسٹاف محمد ناصری کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔