اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) دوہری شہریت حامل بیورو کریٹس کیلئے اہم خبر،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈیکلریشن فارم جاری کر دیے ، معلومات چھپانے، غلط ڈیکلریشن یا غیر ملکی شہریت ظاہر نہ کرنے پر سرکاری ملازم کیخلاف قانونی و محکمانہ کارروائی ہو گی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےعمل درآ مد کیلئے وزارتوں ،ڈویژنوں اور چیف سیکرٹریز اور IGکو آفس میمورنڈم ارسال کر دیے۔ سیکشن افسر ڈسپلن ونگ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن محمد خرم شہزاد نےعمل درآ مد کیلئے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں اور صو بائی چیف سیکرٹریز اور آئی جی پولیس کو آفس میمورنڈم ارسال کردیا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری ملازمین اور ان کے زیر کفالت اہلِ خانہ کی غیر ملکی شہریت اور دیگر غیر ملکی سفری دستاویزات کی مکمل تفصیلات ظاہر کرنا لازمی قرار دیتے ہوئے نئے ڈیکلریشن فارم جاری کر دیے ۔ جس میں ہدایت کی گئی کہ تمام افسران اپنے کیڈر ایڈ منسٹریٹر کے پاس ڈیکلریشن فارم جمع کرائیں۔